اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے چیک چھولند علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں 3عسکریت پسند جاں بحق ہوئے تاہم آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ شوپیاں تصادم میں مزید 2 عسکریت پسند جاں بحق ہوئے اس طرح اس آپریشن میں ابتک مارے گئے عسکریت پسندوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے دعوی کیا کہ تصادم کی جگہ تینوں عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد کرکے اُن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242